نوٹوں کی منسوخی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں بحث کے مطالبہ پر کانگریس اور
حکومت کے درمیان جاری تعطل کے پیش نظر کانگریس لیڈروں نے کل وزیر اعظم
نریندر مودی سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کانگریس نائب
صدر راہل گاندھی نے وفد کے ساتھ مسٹر مودي سے کل ملاقات کا وقت مانگا ہے۔واضح ر ہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے معاملے میں پارلیمنٹ میں موجودہ سرمائی
اجلاس میں کوئی خاص کام نہیں ہو پایا ہے اور یہ اجلاس پوری طرح سے ہنگامے
کی نذر ہو گیا ہے۔